کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال ، ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر بات چیت۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں امن وامان اور عدالتوں میں جاری دہشتگردی کے کیسز میں پیش رفت ، کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔