کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ یوم آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا اافتتاح (آج) مورخہ 9اگست2016ء بروز منگل پیپلز اسپورٹس کمپلیکس لیاری پر ہوگا ۔یہ اعلان کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر روبینہ آصف ،اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبید اللہ ،نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،نیشنل بنک کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہاکہ یوم آزادی پر یہ فٹ بال ٹورنامنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں شہر کی ممتاز و معروف 16فٹ بال ٹیمیں ناک آئوٹ کی بنیاد پر مد مقابل ہونگی ٹورنامنٹ میں روزانہ 4میچز کھیلے جائیں گے ۔12اگست کو سیمی فائنل اور 14اگست(یوم آزادی) پر فائنل کھیلا جائیگا فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہونگے جو کہ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کرینگے۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ایڈیشنل کمشنر کراچی روبینہ آصف کو ہدایت کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات بے مثال ہونے چاہیئے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک 16ٹیموں کو مکمل کٹ حکومت سندھ کی جانب سے فراہمی کے احکامات دیئے۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ یوم آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے ناصر کریم بلوچ کو ٹورنامنٹ سیکریٹری جبکہ آرگنائزر نیشنل بنک کے عظمت اللہ خان ،میڈیا کوارڈینٹر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد اور ٹورنامنٹ کا چیف آرگنائزر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ جار ی کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر