کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع غربی کے مختلف مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کو پیسہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
وزیر اعلی سندھ نے شہر کا جو حال کیا ہے اسکے لیے وہ پورے رمضان اللہ سے معافی مانگیں۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس چوری کے پیسے وصول کرے اور ٹیکس چوری کرنے والوں پر مقدمہ کرے۔
انکا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کے پیسوں سے تنخواہوں کے پیسے دئیے جا رہے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان آ رہا ہے وہ عوام سے بد دعائیں نہیں دعائیں لیں۔