کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور ملزمان کی سیاسی وابستگیوں سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق وزیراعلی ہاس میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، رینجرز اور پولیس کے حکام شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کو امن و امان کی صورتحال اور شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رینجرز اور پولیس حکام نے اجلاس کو ٹارگٹڈ کارروائیوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور ملزمان کی سیاسی وابستگیوں سے آگاہ کیا۔