کراچی (جیوڈیسک) گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ میگا سٹی کی آبادی بھی بھول گئے۔ قائم علی شاہ نے شہر کی آبادی 22 کروڑ بتائی تو اجلاس کے شرکاء کی ہنسی چھوٹ گئی۔
اس وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شاہ صاحب پورے ملک کی آبادی 18 کروڑ ہے کراچی کی آبادی کیسے 22 کروڑ ہو سکتی ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی دو کروڑ سے زائد ہے۔
کراچی چیمبر کے صدر عبداللہ ذکی نے اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم سے کہا کہ چیف سیکرٹری تو سو رہے ہیں جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ عبداللہ ذکی صاحب آپ بولیں کانوں سے سنتا ہوں۔
عبداللہ ذکی کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ اسے فوج کے حوالے کر دینا چاہیے۔