کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کردار قابل تحسین ہے، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کراچی کی ترقی اور عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کو اپنے منصب کے فرائض کی انجام دہی میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر اختیار اور وسائل کا رونا روکر صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ شہر گندگی کاڈھیر بنتا جا رہا ہے۔
سید امجد علی شاہ نے کہا کہ میئر صاحب شہر کی شاہراہوں اور گلیوں سے کچرا ُٹھانے کے لئے کونسے اختیار اور وسائل کی ضرورت ہے سڑکو اور گلیوں کی صفائی کے لئے عملہ موجود ہے کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے کروڑوں روپے فیول کی مد میں ادا کی جارہی ہے پھر بھی شہر آپ صاف نہیں کر پارہے جب اپ اپنے دستیاب اختیار کو استعمال میں لاکر عوام کوصاف ستھرا اور صحتمند ماحول نہیں فراہم کرسکتے تو اور کونسے اختیار آپ کو دیئے جائیں۔سید امجد علی شاہ نے مزید کہا کہ میئر کراچی عوامی تائید کھو چکے ہیں۔
عوام کا سپورٹ ان کو حاصل نہیں رہا اور وہ عوامی خدمت میں اپنی ناکام کا سارا ملبہ اختیار اور وسائل کو بیس بنا کر سندھ حکومت کے خلاف بیان داغ کر اپنی سیاست کررہے ہیںپیپلز پارٹی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا کہ ڈسٹرکٹ ملیر،سائوتھ اور ضلع کونسل میں جاری عوامی خدمت کو آپ اور آپ کی ٹیم اپنائے انہیںاپنے اختیارات اور اہمیت کا اندازہ ہوجائیگاسید امجد شاہ نے شہر کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوںسے کہا ہے کہ شہر کراچی میںجاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ساتھ دیں۔