کراچی (جیوڈیسک) میڈیا بریفنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ وفاق سے ناراض نظر آئے۔ بولے آئینی طور پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہی نہیں۔
وزیر خزانہ کو میٹنگ پوری کرنے کا کہنا تھا جواب ملا فون پر بات کر لیں گے۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا سندھ کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔
کراچی میں پانی کی اسکیمیں بھی ختم کر دی گئیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ کے ساتھ تین سال سے ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔