خیرپور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خیرپور میں شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی کے ساتویں کانوکیشن میں شرکت کی بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف نئے قانون کا مقصد عوام کا تحفظ ہے اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے۔
ایک سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں بدامنی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
سیکورٹی ادارے اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت کو موقع دیا جائے۔
نوجوانوں کے لئے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو اُن کے آبائی علاقے کی شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی نے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی جس پر ان کی خوشی قابل دید تھی۔