وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں 13 ہزار 368 ووٹ جعلی نکلے

Votes

Votes

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ پی ایس 29 خیرپور کی سنسنی خیز جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کراچی میں پیش کر دی ہے۔

نادرا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 133 پولنگ اسٹیشنوں کے 86 ہزار 94 ووٹ جانچ پڑتال کے لیے نادرا کو بھیجے گئے تھے اور نادرا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 13 ہزار 368 ووٹ جعلی ہیں جن کی کاؤنٹر فائل سے تصدیق نہ ہوسکی۔

جبکہ 56 ہزار 79 ووٹ کی ناقص سیاہی کے استعمال، نامکمل انگوٹھوں کے نشان اور غلط شناختی کارڈ کے اندراج کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے، صرف 16 ہزار 647 ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

2013ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے وزیر اعلیٰ سندھ کامیاب ہوئے اور ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے سید غوث علی شاہ رہے ،جنھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاہے۔