کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق گنے کے نرخ حکومت طے کرتی ہے ملز مالکان کو گنے کی قمیت پر تحفظات تھے۔
ملز مالکان سے مشورہ کیا ہے اور گنے کی فی من قیمت 182 روپے مقرر کی ہے۔ امید ہے کہ ملز مالکان بھی گنے کی قیمت قبول کریں گے اور شوگر ملیں جلد کرشنگ شروع کر دیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے گنے میں رس زیادہ ہے اس لئے قیمت دو روپے کلو زیادہ رکھی ہے۔ پہلے چینی کی قیمت وفاق مقرر کرتا رہا ہے اور اس دفعہ وفاق نے چینی کی قیمت صوبوں کو مقرر کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی فی من قیمت 1250 روپے مقرر کی گئی ہے سندھ نے دو لاکھ ٹن گندم برآمد کی۔