تھرپارکر (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کے بعد دربار مٹھی میں لگا لیا۔
وزیراعلی سندھ گاڑیوں کے لاؤ لشکر کے ساتھ تھر پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ آفس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی جبکہ تھر میں غذائی قلت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو تھر میں قحط سالی اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کے باعث گزشتہ 42 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 54 ہوگئی۔