کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی ضلع جنوبی میں 3 روزہ الٹی میٹم صفائی مہم ٹھیکداروں کو نوازنے کی مہم میں تبدیل ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ضلع جنوبی میں 3 دن کے اندر کوڑا کرکٹ مکمل طور پر اٹھا نے کے احکامات کے خلاف بلدیہ ضلع جنوبی کی عدم دلچسپی ،ٹھیکیداروں کو کروڑوں بل کی مد میں دینے کی تیاریاں کرلی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کو 3دن میں مکمل طور پر کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کے کا حکم دیا تھا لیکن بلدیہ جنوبی جس کے پاس 140 مشنریوں میں سے 80 مشنریاں درست حالت میں اور بلدیہ جنوبی کے پاس کراچی کی 6 ضلع بلدیات میں سب سے زیادہ 6 لوڈر 8 بڑے جدید ڈمپر جو کہ لیاری پیکج کے تحت حاصل ہوئے تھے درست حالت میں موجود ہیں۔
لیکن وزیر اعلیٰ سندھ کی صفائی مہم الٹی میٹم کے پہلے روز دوپہر 3 بجے تمام مشنری ورکشاپ واپس آگئیں تھیں جبکہ بلدیہ جنوبی کے تحت جو کوڑا کرکٹ اور کچرا اُٹھا یا گیا وہ مرزا آدم خان روڈ لیاری ٹائون میں جمع کیا جارہا ہے جہاں سے ٹھیکیدار 2مقامات سے بڑے لوڈر ڈمپر سے اُٹھا کر ڈمپنگ گرائونڈ لیجارہا ہے جو کہ فی ڈمپر 70 ہزار کی مد میں بلدیہ جنوبی سے وصول کررہا ہے جبکہ بلدیہ جنوبی کے پاس سب سے زیادہ مشنریاں بھی ہیں لیکن ٹھیکیدار کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگی کی جارہی ہیں اور 3دن میں ٹھیکیدار کو کئی کروڑ کی آدائیگی کی جائیگی جبکہ بلدیہ جنوبی کی ساری مشنری بھی ڈمپنگ گرائونڈ نہیں بھیجا جارہا ہے جس سے 3دن میں صفائی مہم ٹھیکیداروں کو نوازنے کی مہم میں تبدیل ہوگئی ہے۔