کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر پارکر کے سرحدی گاؤں میں 5 روز قبل کنویں کی کھدائی کےدوران دب کر جاں بحق ہونے والے تین محنت کشوں کی لاشیں نہ نکالنے۔
کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاشیں نکالنے کی ہدایات کر دیں ۔تھر پارکر کی تحصیل ننگر پارکر کے گاؤں اونڑو میں پانچ روز قبل کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر جانے کے نتیجے میں دب کر ہلاک ہونے والے تین محنت کشوں کی لاشیں تاحال نہیں نکالی گئی۔
،وزیر اعلی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اینگرو کول اور تھر کول اتھارٹی کو بھاری مشنری کے زریعے لاشیں نکالنے کی ہدایات کر دیں۔