اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں سکیورٹی کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی گئی کامیابیاں اور کراچی آپریشن کو جاری رکھنے پر گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف نے وزیر اعظم کو ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے حوالے سے بریف کیا۔
دونوں رہنمائوں نے کراچی آپریشن کی رفتار اور اس میں اب تک حاصل کئے گئے اہداف کو تسلی بخش قرار دیا اور اس کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔