ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوآدم کی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی، ٹنڈوآدم کی عوام کے دیرینہ مطالبات پورے شہریوں نے اسے تسلی بخش کاروائی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوآدم نے سیشن جج سانگھڑ اور کمشنر کے حکم پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے میں لطیف گیٹ سے کالی روڈ اور جوہرآباد روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔
جن میں جامع مسجد کی جنوبی گلی( جہاں قائم مسجد کی جنوبی دیوار سے متصل سبزیوں کے پتھارے اور ٹھیلوں کا صفایا کر دیا گیا جنکی وجہ سے نمازیوں کو گرزنے میں دقت پیش آتی تھی) اور برف کارخانے والی گلی قابل ذکر ہیں جہاں قائم بلدیہ کی غیر قانونی دوکانوں کے شٹر کو تالہ لگانے اور گلی میں قائم چھپروں اور تھلوں کو توڑنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر محمد ابراہیم عمرانی،مختیاکار امداد علی سیال ، اسسٹینٹ کمشنر اعجاز جتوئی موجود تھے جو کہ اس آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے تھے بعد ازاں چیف میونسپل آفیسر محمد ابراہیم عمرانی نے نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا سیشن جج، اور کمشنر نے جہاں شہر بھر میں انکروچمنٹ کو ختم کرنے کا حکم دیا وہیں خاص طور پر ا س گلی( برف کارخانے والی گلی) میں قائم غیر قانونی دوکانوں اور تجاوزات کو ختم کرنے کے واضح احکامات جاری کئے ہیں۔
جبکہ یہاں سے گزرنے والی عوام بالخصوص خواتین اوررہائشیوں کی طرف سے بھی متعدد بار کمپلین ہمیں موصول ہوئیں چکی ہیں اس لیے بلدیہ اور شہریوں کے بہترین مفاد میں ہم نے یہ اقدام کیے دوسری طرف سماجی تنظیموں اور شہریوں نے اس بلا امتیاز کاروائی کی تعریف کی اور کہا اگر اسطرح کی کار وائی شہر بھر میں وقتأ فوقتٔا ہوتی رہے تو کوئی انکروچمنٹ قائم کرنیکا سوچ بھی نہیں سکتا۔