چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

روالپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیلنج کپ نیشنل بینک نے جیت لیا ہے۔ نیشنل بینک نے فائنل میں پی آئی اے کو 2 گول سے شکست دے کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کیے۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیشنل بینک کی ٹیم ابتدا ہی سے حاوی رہی، دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شرف بھی موجود تھے ۔میچ میں دونوں جانب سے حریف گول پر حملے کیے گئے۔

نیشنل بینک نے دو گول کی برتری حاصل کر لی۔پی آئی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔فائنل میں دو صفر کی کامیابی کے ساتھ نیشنل بینک نے ٹائٹل بھی جیت لیا۔مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے، فاتح نیشنل بینک کے کپتان کو ٹرافی اور 10 لاکھ روپے انعام دیاگیا۔ رنرز اپ پی آئی اے کی ٹیم 7 لاکھ روپے اور آرمی کی ٹیم 5 لاکھ روپے کی حقدار بنی۔ رضوان جونئیر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔