اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر زاہد سرفراز نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی رکنیت بھی چھوڑ چکے ہیں۔
زاہد سرفراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ڈیل کے تحت پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اس لئے پھنسے ہوئے ہیں کہ ڈیل کے اندر ڈیلیں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زاہد سرفراز نے خدشہ ظاہر کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بھی ریمنڈ ڈیوس کی طرح پاکستان سے لے جایا جائے گا۔