قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے سٹی ایریا 120 کے انتظامات مکمل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے کار کنان کے قافلے کی لاڑکانہ روانگی کے حوالے سے تما م تر انتظامات مکمل کرلئے گئے انتظامات کے حوالے سے سٹی ایریا PS-120کے عہدیداروں اور کارکنان کا اجلاس سٹی ایریا 120کے صدر اصغر آرائیں کی صدارت میں رہائش گاہ ساتھی جمیل شاہ فیصل کالونی نمبر5میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سٹی ایریا PS-120کے عہدیداروں او ر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرتے ہوئے بتا یا کہ کہ برسی میں شرکت کے لئے سٹی ایریا PS120کے کارکنان کا قافلہ سٹی ایریا کے صدر اصغر آرائیں جنرل سیکریٹری اختر بلوچ کی قیادت میں مورخہ 3اپریل 2014ء صبح 9بجے شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی سے روانہ ہو گا۔