چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے احکامات

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم کی زیر صدارت محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہوم میجر(ر)اعظم سلیمان اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے جہاں پر سکیورٹی انتظامات بہتر نہ تھے، وہاں پر معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔