چیف سیکرٹری فاٹا کا مختلف محکموں کی تحقیقاتی رپورٹس کی ہفتے بھر میں تیاری کا حکم

Fata

Fata

پشاور (جیوڈیسک) گورنر کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب عارف نے فاٹا میں مختلف محکموں کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹس ایک ہفتے کے اندر تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پشاور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب عارف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلوویشن، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ رپورٹس کی تیاری میں تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فاٹا کے محکمہ صحت، تعلیم، آب پاشی، جنگلات، لائیوسٹاک سمیت مختلف محکموں 67 کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلوویشن فاٹا شجاعت خان کے مطابق 34 انکوائریز مکمل ہو چکی ہیں۔