چیف ٹریفک آفیسر سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ لاہورکے افسران کے وفد کی ملاقات

لاہور : نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ لاہورکے زیر تر بیتی افسران کے وفد نے سی ٹی او آفس کا وزٹ کیا اور چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرنے وفد کے افسران کوسٹی ٹریفک پولیس کے انتظامی امور، ٹریفک کی روانی ،ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی اور ان کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی دوران سفر مدد،راہنمائی اور ٹریفک کو رواں دوراںرکھنے کیلئے شروع کئے جا نے والے مختلف پروگرامز،ایجوکیشن یونٹ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سمیت دیگر امور پر مفصل بر یفینگ دی۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے تمام وسائل کو بھروکار لا رہی ہے۔ شہریوں کی خدمت کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس لاہورکو بین الا قوامی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے،۔سٹی ٹریفک پولیس ملک کی منفرد ٹریفک پولیس ہے جس کا اپنا ٹریفک ریڈیو ہے اور حال ہی میںریڈیوا سٹیشن پرLive Call کی ٹرانسمیشن شروع کی گئی۔ سٹی ٹریفک ہیلپ لائن 0421915 بھی چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے، شہریوں کی ایک فون کال پر ان کی فوری مدد اور راہنمائی کی جارہی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل معیارکے مطابق امیدواروں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، انٹر نیشنل ،ڈوپلیکٹ و رینول لائسنس کیلئے ون ونڈو آپریشن کے ساتھ بذریعہ ڈاک ان کے گھر لائسنس بھجوائے جا رہے ہیں۔ ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت شہریوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد ہی لبر ٹی لرنر بوتھ،کینٹ لرنر بوتھ اور ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بوتھ پر ڈوپلیکیٹ و رینول لائسنس اور لرنر کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

لرنر بوتھ پر ڈوپلیکیٹ اور رینول لائسنس کی سہولت فراہم کر نے سے شہریوں کے قیمتی وقت کو محفوظ کیا جاسکے گا۔K بلاک کمرشل مارکیٹ DHA فسلیٹیشن سنٹر پر شہریوں کو ڈوپلیکیٹ اور رینول لائسنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔شہر بھر میں 5 لر نر پرمٹ بوتھ،3 موبائل لر نر پرمٹ وین، 2 ٹیسٹنگ یونٹس اور ایک موبائل ٹیسٹنگ یونٹ شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ بریفینگ کے اختتام پرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ لاہور کے زیر تر بیتی افسران کے وفد نے شہر یوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈورلائسنسنگ پالیسی ،ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور کاوشوں کو بے حد سراہا۔