چلاس : رینجرز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی

Chilas

Chilas

چلاس (جیوڈیسک) چلاس میں رینجرز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 5اہلکار زخمی ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

قلعہ چلاس میں بصر رینجر چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں پانچ رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چلاس منتقل کر دیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ابھی تک کسی گروپ کی طرف سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔