چلاس (جیوڈیسک) میں رونئی کے مقام پر ایس ایس پی دیامر کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اور فوج کے تین افسر شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ایس ایس پی دیامر پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ ڈی سی ہاس سے اپنی گاڑی میں واپس آ رہے تھے۔
وہ چلاس میں رونئی کے مقام پر پہنچے تو اچانک نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایس پی دیامر ہلال احمد اور ان کے ہمراہ گاڑی بیٹھے ہوئے کرنل غلام مصطفی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
جبکہ کیپٹن اشفاق عزیز اور ایک اہلکار زخمی ہو گئے۔ انھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کیپٹن اشفاق عزیز نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ واقعیکی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔