ایبٹ آباد (جیوڈیسک) چلاس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کرنل مصطفی جان اور کیپٹن اشفاق کی نماز جنازہ ایبٹ آباد میں ادا کر دی گئی، ایس ایس پی محمد ہلال کی میت سوات پہنچا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی دیامر ہلال احمد سمیت 3 فوجی افسروں کو سحری سے قبل دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
کرنل مصطفی جان اور کیپٹن اشفاق کی نماز جنازہ ایبٹ آباد کے آرمی میڈیکل کور سینٹرمیں ادا کر دی گئی، جس میں اعلی فوجی وسول حکام نے شرکت کی، جبکہ ایس ایس پی محمد ہلال کی میت سوات میں ان کے آبائی گاوں ابوہا پہنچا دی گئی ہے۔