چلاس : سوتیلے بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا

Chilas

Chilas

چلاس (جیوڈیسک) چلاس میں سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ افسوسناک واقعہ چلاس کے علاقہ محلہ تکیہ میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والی خواتین میں نشیرہ، نقیدر اور نور بصیرہ شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی چلاس پولیس نے واقعے کی ایف آئی درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں،پولیس کے مطابق ملزم اقبال کا ذہنی توازن درست نہیں۔