چلاس: متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا مطالبات کے حق میں احتجاج

Protest

Protest

چلاس (جیوڈیسک) چلاس میں متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کمیٹی کی کال پر ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکاء نے حکومت سے معاوضوں کے ازسر نو تعین کی اپیل بھی کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا لیکن آج تک ان کے جائز مطالبات نہیں مانے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ناروا سلوک جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے۔