بچی سے زیادتی کے ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ کم سن بچی سے زیادتی کے ملزموں کی جلد گرفتاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے فیصل آباد میں بھی کم سن لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں کم سن بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انہیں ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے۔ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

ادھر وزیراعلی پنجاب نے فیصل آباد میں بچی سے زیادتی کے حوالے سے نوٹس لے لیا، انہوں نے آر پی او کو فوری طور پر واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا ہدایت کی اور کہا کہ ملزموں کو جلدسے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔