لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 5 سالہ بچی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے گرفتار کانسٹیبل کی نشاندہی پر ایک اور کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا، جن کی تصاویر فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوٹیج کی روشنی میں سی پی او آفس میں تعینات ایک کانسٹیبل عابد کو چند روز پہلے حراست میں لیا گیا تھا، جس کی نشاندہی پر سی پی او آفس میں تعینات ایک اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔
ان اہل کاروں کی تصاویر فرانزک لیب بھیج دی گئی ہیں، اِن میں سے ایک کانسٹیبل بچی کا قریبی رشتے دار بتایا جاتا ہے، دوسری جانب 5 سالہ بچی کی حالت سروسز اسپتال میں اب کافی بہتر ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی نے بستر سے اتر کر چہل قدمی کی، تاہم اسے چند روز مزید ابھی اسپتال میں رکھا جائے گا اور اگر مزید آپریشن کی ضرورت نہ پڑی تو اسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔