لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے بچی زیادتی کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملتے جلتے 2 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق بچی زیادتی کیس میں گزشتہ روز جاری کی جانیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملتے جلتے 2 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو شخص بچی کو گنگارام اسپتال لاتا ہے اس کی مشابہت والے 2 افراد سے تفتیش کی جارہی ہے، ایک مشتبہ شخص کا نام ظفر ہے جو مغلپورہ کا رہنے والا ہے۔