نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کانشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔ ڈی ایس پی اعجاز ترین کے مطابق ملزم عمران بھٹی کو زیادتی کیس میں تحقیقات کے لیے لے جایا جارہاتھا کہ ملزم نے مبینہ طور پر ایک اہل کار کی رائفل چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلا ک ہوگیا۔ ہفتے کو ڈبل روڈ پر 6 برس کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا تھا۔