چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے غربت کا خاتمہ ضروری ہے: محمد زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔ چائلڈ لیبر کے قوانین پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہو سکتا جب تک اس کی وجوہات کا تدارک نہیں کیا جاتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چائلڈ لیبر کے حوالے سے نویں نمبر سے آٹھویں نمبر آ گیا، گذشتہ سالوں کی نسبت رواں سال کے دوران چائلڈ لیبر میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں ، حکومت کی تمام پالیسیاں ناکامی کی جانب جا رہی ہیں ۔ زبانی بیانات اور دعوئوں کی بجائے عملی اقدمات کئے جائیں ۔تعلیم ریاست کا بنیادی فریضہ ہے اور ہر بچے کاپیدائشی حق ہے۔ تعلیمی اداروں میں تعلیم دولت کے زور پر مل رہی ہے غریب والدین کے بچوں کا تعلیم حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے۔ حکومت بنیادی تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ غریب اور مستحق طلبہ و طالبات کے لئے تعلیمی وظائف کا اجراء کیا جائے ۔ تاکہ علم کے چراغ ان کے گھروں میں بھی روشن ہو سکیں۔