نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں ان کے ملک میں کام کرنے والے کم عمر بچوں یا چائلڈ ورکرز کی تعداد میں 64 فیصد کمی ہوئی ہے۔
بھارتی وزارت محنت کے وزیر بنڈارُو دَتاتریا کے مطابق14برس یا اس سے کم عمر مزدور بچوں کی تعداد کم ہو کر ساڑھے چار ملین ہو گئی ہے جبکہ دس برس پہلے یہ تعداد تقریباً ساڑھے بارہ ملین تھی۔
فروری دو ہزار پندرہ کی ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک سو ستر ملین بچے محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔