چائلڈ لیبر ایکٹ کی آڑ میں لیبر آفیسر ظاہر کر کے رقم ہتھیانے والے نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

Arrested

Arrested

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چائلڈ لیبر ایکٹ کی آڑ میں لیبر آفیسر ظاہر کر کے دوکانداروں سے رقم ہتھیانے والے نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقہ مین بازار میں دو نوسر باز غلام عباس رہائشی ملتان اور ذوالفقار رہائشی محلہ قریشیاں شورکوٹ جو اپنے آپ کو لیبر آفیسر کے طور پر متعارف کروا کر مختلف دوکانداروں اور ہوٹل مالکان سے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈرا دھمکا کر دوکانداروں سے ہزاروں روپے ہتھیا لیے۔

جس پر موقع پر موجود افراد کو شک گزرا تو انہوں نے وقوعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جنہوں نے فوری کاروائی کر تے ہوئے دونوں جعلی لیبر آفیسر کو سرینا ہوٹل مین بازار شورکوٹ کینٹ سے گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف بجرم زیر دفعہ 420/419،170ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔