کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سچل میں نو عمر لڑکی سے زیادتی کی کا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ کراچی کے علاقے سچل میں ملزم محمد علی نے دو روز قبل 7 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزم کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سچل تھانے میں زیر حراست ملزم نے پولیس اہلکار کی رائفل چھینے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا۔