لاہور (جیوڈیسک)بچی زیادتی کیس میں زیر حراست چار ملزمان کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی، جس میں انکی جانب سے بچی سے زیادتی کے ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں، پولیس نے ایک خواتین کالج کے دو سیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
بچی زیادتی کیس میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی ہے جبکہ زیر حراست چار افراد جن میں گنگا رام اسپتال کے دو سیکیورٹی گارڈ ایک مالشیا اور ایک کلفی فروخت کرنے والا شامل ہے ان کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے جس میں انکی جانب ست بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں،
دوسری جانب پولیس نے خواتین کالج کے دو سیکیورٹی گارڈز ولی محمد اور اسلم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس دونوں افراد سے ناصر نامی شخص کے متعلق تاحال تفتیش کر رہی ہے۔