لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس منظور ملک نے ملزم صابر علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزم کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد جسٹس منظور ملک نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے والے جانور ہیں اور جانور شہر میں کھلے نہیں بلکہ سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل لاہور میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم صابر علی کو اس درندگی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔