کراچی (جیوڈیسک) سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا وحشیانہ اور لرزہ خیز واقعہ معاشرے کے منہ پر طمانچہ ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے اور ملزموں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا واقعہ پولیس اور انتظامیہ کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ ملک میں کریمنل جسٹس سسٹم کو ازسرنو درست کرنے کی ضرورت ہے۔