بنوں:آئی ڈی پی بچی کا نام ’’متاثرینہ‘‘رکھ دیا

Mutasraina

Mutasraina

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والی خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے جس کا نام متاثرینہ بی بی رکھ دیا گیا .شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں پہنچنے والی ایک خاتون نے خوبصورت سی بچی کو جنم دیا ہے۔ بچی کے دادا مراد خان نے کہا ہے کہ اس کی بہو نے نقل مکانی کے دوران سخت مشکلات اور اذیت کا سامنا کیا ہے۔

اس لیے بچی کا نام متاثرینہ رکھا گیا ہے ۔ بچی کے والد عزیز خان کاکہنا ہے کہ اس صورتحال میں بچی کی پیدائش نہایت تکلیف دہ ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ یہاں بہت سی سہولیات بھی میسر ہیں۔بچی کی ولادت بنوں کے گاؤں داود شاہ میں ہوئی۔ اس متاثرہ خاندان کا تعلق شمالی وزیرستان کے گا ؤں بویا محمد خیل سے ہے۔