سرگودھا: 3 سالہ بچہ مین ہول میں‌ گر کر جاں بحق وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ نواحی علاقے 88 شمالی کے اشرف کا تین سالہ بیٹا عمر فاروق گلی میں کھیلتے ہوئے مین ہول میں گر گیا جسے فوری ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی ہلاکت پر ورثاء اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کے احکامات پر ڈیڑھ سال سے عمل درآمد نہیں ہوااوراس دوران کھلے مین ہولز میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو چکی ہے۔

واقعہ کا وزیر اعلی کی طرف سے نوٹس لئے جانے کے بعد اے سی سرگودھا کی سربراہی میں تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔