انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے جرمنی کے دورے کے دوران کہا کہ غیر ممالک میں مقیم ترک باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا دنیا میں جہاں کہیں بھی ترک بچہ پیدا ہو گا اسے 3 سو ترک لیرے اور دوسرے بچے کو 4 سو لیرے جبکہ تیسرے بچے کو 6 سو ترک لیرے تحفہ کے طور پر دئیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت ہر 18 سال تک کے بچوں کی شادی کیلئے 15 فیصد بطور جہیز تحفہ بھی دے گی۔