بچوں سے زیادتی پر ویٹیکن 848 پادریوں کو عہدوں سے ہٹاچکا

Priests

Priests

جنیوا (جیوڈیسک) ویٹیکن سٹی نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران 848 پادریوں کو بچوں سے جنسی استحصال پر انکے عہدوں سے ہٹایا گیا۔

جنیوا میں تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی کمیٹی کی ایک سماعت کے دوران اقوام متحدہ میں ویٹیکن سٹی کے سفیر ارچ بشپ Silvano نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال کے دوران 2004 سے 2013 کے آخر تک 848 پادریوں کو انکے عہدوں سے ہٹایا گیا جبکہ سینکڑوں دیگر پادریوں سمیت مجموعی طور پر 35 سو پادریوں کو سزائیں دی گئیں۔