پائی خیل (نامہ نگار) کم سن بچوں کی ڈرائیورنگ سے حادثات میں اضافہ تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں کم سن بچے موٹر سائیکل اورچنگچی کی ڈرائیورنگ کرکے حادثات میں روزبروزاضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔ کم سن بچے جن کی ٹانگیں زمین پرنہیں لگتی ڈرائیورنگ کرکے شہریوں کے لئے پریشانی کاباعث بنے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں شہرکی سڑکوں اورمین شاہرات پرغیرقانونی بنائے گئے بڑے بڑے سپیڈبریکر حادثات کاموجب بن چکے ہیں۔جس سے شہریوں میں شدیداضطراب پایاجارہاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے غیرقانونی سپیڈبریکروں کوختم اورکم سن ڈرائیوروں پرپابندی لگانے کاارباب اختیارسے فی الفورمطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار)علاقہ کی معروف شخصیت پروفیسر سید انوار العزیزشاہ کاظمی آف موچھ انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق سیدواجد منیرشاہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول موچھ، سید مدثرحسین شاہ کاظمی غزالی سکول موچھ،سیدمزمل حسین شاہ کاظمی پرنسپل غزالی سکول سسٹم تری خیل،سیدمحسن حسنین شاہ کاظمی ESTگورنمنٹ ایلمنٹری سکول محمدیاروالہ کے والدماجد،ریٹائرڈپروفیسر سیدانوارالعزیزشاہ کاظمی بقضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔مرحوم ادارہ صوت القرآن جوہرآبادکے مہتمم قاری مشتاق انورکے استادگرامی تھے ۔جبکہ مختلف سکولز،کالجزمیں بطورپروفیسرڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ہیں۔مرحوم صوم وصلوٰة کے پابنداورنہایت شریف النفس اورباکردارصلاحیت کے مالک تھے ۔ان کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی جس میں ہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔نمازِجنازہ کے وقت ہرآنکھ اشکبارنظرآئی ۔ان کے اچانک انتقال پُرملال پرحافظ کریم اللہ چشتی ،احمدنوازخان نیازی سرمت خیل،قاری آصف عنایت اللہ چشتی ،صدرپریس کلب موچھ رحمت اللہ خان ہزارے خیل،سنئیرصحافی محمدیونس خان ،طارق خان سوانس ،محمداکرم خان ،محمدعمرخان موازخیل، سیدحسن عباس شاہ ،سیدظفرعباس شاہ ،خان بہادرخان،سیدطارق حسین شاہ ودیگرنے لواحقین سے اظہارتعزیت اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم اعلیٰ قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے کہاکہ حسن اخلاق مومن کے لئے سرمایہ حیات اورباوقارزندگی گزارنے کابہترین طریقہ ہے۔قرآن وسنت کے فروغ کے لئے اوردینی اقدارکی تبلیغ کے لئے کام کرنیوالوں کے سامنے حسن اخلاق کی اہمیت اورضرورت بہت بڑھ جاتی ہے ۔خاص کرمعاف کرناحسن اخلاق کاایک خوبصورت اوردل موہ لینے والاعمل ہے ۔انہوںنے کہاکہ خندہ پیشانی سے ملنے اورغصہ پی جانے کی دین متین اسلام میں بڑی فضیلت ہے اورحسن اخلاق والے ایسے اوصاف کے باعث ایک مومن کے اندرخاص پختگی اوربڑی صفات جنم لیتی ہیں انہوں نے کہاکہ انسان جنگ وجدال سے ملک اورکوئی علاقہ فتح توکرسکتاہے مگردل صرف حسن اخلاق سے ہی جیتے جاسکتے ہیں ۔حسن اخلاق سے خالی انسان اپنی فطری اہمیت کھو بیٹھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں ۔سبزی اورفروٹس فروشوں نے آلو،پیاز،مرچ ٹماٹر،انگور،سیب اوردیگرفرٹس وسبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاعوام پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں مقامی انتطامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں غفلت کے باعث قیمتیں دن بدن نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔اس مہنگائی کے عالم میں غریب آدمی کاجینادشوارسے دشوارترہوتاجارہاہے ۔آٹا،گھی ،آلو،چینی اوردالوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کررکھاہے ۔علاوہ ازیں مقامی انتطامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینے کے باعث سبزی فروشوںنے بھی آلو،پیاز،سبزمرچ ٹماٹر،فروٹس ودیگرسبزیوں میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔غریب آدمی پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پیساجارہاتھا۔اب توغریب آدمی کاجینامشکل ہوگیاہے۔کسی دکاندارنے لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی اگرخریدار قیمت پربات کرے تودکاندارسیخ پاہوجاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنرمیانوالی اورڈی سی اومیانوالی سے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔