بچے بڑوں کی نسبت زیادہ اچھے چہرہ شناس ہوتے ہیں

Children

Children

نیویارک (جیوڈیسک) بچے کسی کے چہرے کو دیکھ کر اس کی خاصیتوں کو پہچان لیتے ہیں یہ دعویٰ امریکی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں کیا گیا ہے۔

ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچوں کی آبزرویشن کی صلاحیت حیرت انگیز حدتک تیز ہوتی ہے اور وہ صرف چہرہ دیکھ کر ہی کسی شخص کی شخصیت کے بارے میں کافی حد تک درست اندازہ لگالیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بڑے افراد کی طرح صرف تین سال کی عمر تک کے بچے بھی چہروں سے خامیوں اور خوبیوں جیسے قابل اعتماد ہونے وغیرہ کا اندازہ کرلیتے ہیں اور سب سے حیرت انگیز بات ان بچوں کو اس کے لیے برسوں کے تجربے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔

تحقیق کے دوران جب بچوں اور بڑوں پر تجربات کیے گئے تو ننھے فرشتوں نے لوگوں کو پہچاننے میں بالغ افراد کو شکشت دے دی۔