اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد مولانا فضل الرحمان بحرین کا دورہ ملتوی کر کے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر پارٹی رہنماء مولانا فضل الرحمان کو لینے ایئر پورٹ گئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشاور سانحہ قومی المیہ ہے۔
پشاور سانحے کا غم کبھی ختم ہونے والا نہیں، بچوں کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مولانا فضل الرحمان آج اسلام آباد میں پشاور سانحے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرینگے۔