قصور (محمد عمران سلفی سے) قصور گارڈن کو بہترین پارک میں تبدیل کردیا گیا ہے ، بچوں کیلئے جھولے اور خواتین کیلئے بیٹھنے کیلئے زبردست بینچ بنوائے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر ورزش کیلئے ٹریک اور گرائونڈز میں اچھی گھاس اور موسمی پنیریوں کیساتھ خوبصورت پودوں نے قصور گارڈن کی( لوک )بہترین بنا دی ہے ، ڈی سی او قصور سلمان غنی، ای ڈی او زراعت کی زیرنگرانی محکمہ جنگلات اور قصور گارڈن کا عملہ دن رات شہریوں کی اکلوتی تفریح گاہ قصور گارڈن کی خوبصورتی کیلئے کام کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات مختار رضاء نے پارک کا وزٹ کرنیوالی ٹیم سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی او سلمان غنی 22گھنٹے کام کرنے والے آفیسر ہیں ،عنقریب محکمہ جنگلات شہر میں نمایاں تبدیلیاں لائے گا اور شہریوں کیلئے جگہ جگہ بہترین پارک میسر ہونگے ،قصور گارڈن کامقابلہ لاہور کے بہترین پارکس کیساتھ کیا جاسکتا ہے تاہم فنڈز کی ضرورت کیمطابق فراہمی نہ ہونے کے باوجود پھر بھی قصور شہر کے اس پارک میں روزانہ ہزاروں لوگوں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ قصور گارڈن کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔
قصور ( سعید احمد بھٹی سے) حاجی غلام صابرانصاری کیلئے دعاء صحت کی اپیل، تفصیلات کیمطا بق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف ، وزیراعلی پنجاب کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے، مسلم لیگ( ن )حاجی غلام صابرانصاری انتہائی علیل ہوگئے ہیں جنکا لاہور کے ہسپتال میں ڈائلسز کیا جارہا ہے ، انکے بیٹوں سابق نائب ضلع ناظم و نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب حاجی مقصود صابر انصاری، حاجی مقبول صابرانصاری اور حافظ مطلوب صابرانصاری نے شہریوں اور انکے ملنے والے تمام احباب سے حاجی غلام صابرانصاری کیلئے دعاء صحت کی اپیل کی ہے ، واضح رہے کہ موصوف قصور شہر سے مسلسل پانچ بار پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے اور ہر مکتبہ فکر میں شرافت اور ایمانداری کے باعث اعلی مقام رکھتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور ( محمد عمران سلفی سے) پاسپورٹ آفس کا جرنیٹر خراب، لائٹ بند ہونے پر سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ، حکام کو خط لکھ دیا ہے عنقریب جرنیٹر ٹھیک ہوجائے گا، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آ فیسر زبیدہ چوہدری کی گفتگو، تفصیلات کیمطابق پاسپورٹ آفس کا جرنیٹر خراب ہو گیا ہے اور اچانک لائٹ بند ہونے کی وجہ سے دور ونزدیک سے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، پتوکی سے آنیوالے محمدندیم نے بتایا کہ لائٹس اچانک بند ہوجائے تو سسٹم بھی بند ہو جاتا ہے ، نجمہ کوثر نے بتایا کہ ہم چونیاں سے آئے ہیں جرنیٹر نہ ہونے کی وجہ سے اب ہمیں کل پھر آنا پڑے گا، پاسپورٹ آفس میں جرنیٹر کی خرابی سے تمام کمپیوٹرز بند ہوجاتے ہیں جس سے تمام دفتر میں ہو کا عالم ہوجاتا ہے ، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آ فیسر زبیدہ چوہدری نے بتایا کہ ہم نے جرنیٹر خرابی کودور کرنے کیلئے اعلی حکام کو خط لکھ دیا ہے ،عنقریب اسے ٹھیک کروادیا جائیگا ، تمام امور روٹین کے مطابق سرانجام دئیے جارہے ہیں کسی سائل کو پریشانی نہیں ہوتی ، شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
قصور ( محمد عمران سلفی سے) تاجدار ختم ِ نبوت کانفرنس 23فروری کو ہوگی، جید علماء اکرام و مشائخ عظام خطاب کرینگے، تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، آرگنائزر علامہ مولانا قاری محمدعرفان عاجز ، تفصیلات کیمطابق تاجدار ختم ِ نبوت کانفرنس 23فروری جامع مسجد انوار ِمدینہ نزد کالی فیروز پور روڈ میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی،جسکی صدرات مبلغ یورپ پیرمفتی اختر علی قادری ، پیر سید علی حید شاہ ، میاں ولید نقشبندی کرینگے جبکہ شیخ الحدیث مفتی خادم حسین رضوی ، خطیب ِ پاکستان سید فداحسین شاہ حافظ آبادی خطاب کرینگے قاری محمدعرفان عاجز کے مطابق پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اس شاندار پروگرام میں ہزاروں سنی شریک ہونگے ۔
قصور ( محمد عمران سلفی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل قصور کے جنرل سیکرٹری مہر محمد رفیق نے کہا ہے کہ بحرانوں سے نجات کیلئے سستی توانائی ناگزیر ہے ۔ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت سستی توانائی کے حصول کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لارہی ہے ۔ قطر کے ساتھ ہونے والے ایل این جی معاہدے سستی توانائی کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ سے ملک میں سستی بجلی پیدا ہو گی جس سے اندھیروں کاخاتمہ یقینی ہوجائے گا ۔ کسانوں کو فائدہ ہو گا اور بند کارخانے بھی چلنے لگیں گے ۔ ڈیزل سے چلنے والے کارخانوں کو ایل این جی پر منتقل کرنے سے سالانہ ایک سو ارب روپے کا فائدہ ہو گا جبکہ گاڑیوں کیلئے بھی سستی گیس مہیا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔مہر محمد رفیق نے کہا کہ ایل این جی کے آنے سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا جلد خاتمہ ہو جائے گا اور سی این جی اسٹیشنوں کو ریلیف ملے گا جس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مایوسیوں کا خاتمہ ہو رہا ہے اور قوم مسائل کی دلدل سے باہر آرہی ہے ۔ پاک قطر ایل این جی معاہدہ ملکی معیشت کو مضبو ط بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہو گا۔ مسلم لیگ( ن ) کی حکومت قوم کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات یقینی بنارہی ہے۔