تحریر: اروشما خان عروش بچوں کو نظم و ضبط کا پابند کیسے بنایا جائے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بچوں کو نظم و ضبط کا پابند بنانے کے لیے ضروری نہیں کہ کسی دوسری جگہ بھیج دیا جاے یا انہیں مختلف سزائیں دی جائیں۔
یہ تو دراصل بچوں کی ایک طرح سے مدد کرنا ہے ان کو بتایا جاے کہ دوسروں سے کس طرح برتائوکیا جائے۔ ان کو اچھے برے کی تمیز کا سبق دینا چاہیے ۔یہ باتیں اس وقت قابل عمل زیادہ ہوتی ہیں جب والدین کا رویہ اور سلوک بچوں کے ساتھ اچھا ہو گا ۔پیار، محبت اور شفقت والا ہو گا ۔جب آپ کا بچہ چھوٹا ہو اس وقت سے ہی حدود کا تعین شروع کر دیں۔ ان کو بتائیں کہ اگر اس طرح کیا جاے تو سب خوش ہوں گے اور اس طرح کوئی کام کیا جاے تو گھر کے بڑے بزرگ ناراض ہوں گے۔
Children Sleep
سونے اور اٹھنے کا وقت مقرر کیا جائے۔ مختلف کاموں کو سر انجام دیتے وقت بچوں کو اپنے ساتھ رکھیں تاکہ وہ آپ کو دیکھ کر کچھ سیکھیں ۔بچوں کے کھیلنے اور کھانے پینے کے اوقات کے بچپن سے ہی مقرر کر دیں ۔تاکہ وقت کی پابندی کرنا سیکھیں ان تمام باتوں کو بچے آہستہ آہستہ ہی سیکھیں گے ۔بچوں کو سکھانے کے دوران ان کی بے جا حمایت اور لارڈ پیار کرنے سے گریز کریں ۔ان کو صرف ہلکی سزا کان پکڑ کر کھڑا کر دینا وغیرہ دیںاور وہ بھی اس وقت جب وقت کی پابندی نہ کریں یا بڑوں کا کہنا نہ مانیں۔ آہستہ آہستہ بچے ان باتوں کو سیکھ کر عمل کرنا شروع کریں گے۔