بچوں کی تعلیم کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیئے۔ عروج الحسن

کراچی : ایڈمنسٹریٹر دی سٹی گرامر اسکول کراچی سید عروج الحسن نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی صحیح تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کی اچھی صحت کا بھی خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کیو نکہ یک صحت مند جسم ہی دماغ کو جلا بخشتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا ادارہ بچوں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر پور توجہ دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگون والا ہال دھوراجی میں دی سٹی گرامر اسکول کراچی کی سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل مسز شبانہ حسن ،عامر دستی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسکول کے بچوں نے تعلیمی موضوعات پر مختلف ٹیبلو،ملی نغمے پیش کئے اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات ،اساتذہ اکرام اور والدین کی کثیرتعداد بھی موجود تھے ۔سید عروج الحسن نے شاندار تعلیمی کا رکردگی پر طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور مثالی تدریسی عمل پر اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسز شبانہ حسن نے کہاکہ والدین کی توجہ ہمیں اعتماد بخشتی ہے انہیں کے تعاون کی بدولت آج دی سٹی گرامر اسکول کا تعلیم معیار کو مثالی بنا یا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ طلباء کی تعلیم و تربیت میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔