بچوں کی پسندیدہ اینی میٹڈ فلم ریو کا سیکوئیل تیار

Filam Rio

Filam Rio

کراچی (جیوڈیسک) بچوں کی پسندیدہ اینی میٹڈ فلم ریو کا سیکوئیل تیار کرلیا گیا ہے۔ اینی میٹڈ فلم میں بچوں کی لیے تفریح بھی تھی اور سبق بھی۔کلر فل ریو نے بچوں بڑوں سب کے دل جیت لیے۔ اب اس فلم کا سیکوئیل بنایا گیا ہے۔

تھری ڈی فلم ریو ٹو میں ایک بار پھررنگ برنگے پرندوں کے ساتھ کئی اور جانور بھی ہیں۔فلم کی کہانی بلو اور جیول کے3بچوں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں پرندوں کی طرح اڑنا اور جینا سکھانا ہے، فلم میں مستی بھی ہے اور فن بھی۔ ریو ٹو آئندہ سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔