بچوں کی پسندیدہ چیزیں

Pakistan

Pakistan

وہ کئی ماہ بعد اپنے گھر والوں سے ملنے جارہا تھا بچوں کی پسندیدہ چیزیں خریدنے کیلئے شہر کے بارونق بازار میں شاپنگ کررہا تھا کہ اچانک ایک دل دہلا دینے والا دھماکہ ہوا اس کے بعد اسے کچھ خبر نہ تھی کیا ہوا ہوش آیا تو معلوم ہو ا درجن بھر افراد لقمہ ٔ اجل بن گئے اور وہ خود عمر بھر کیلئے معذور ہو چکا تھا ایسے واقعات پاکستان میں معمول بن چکے ہیں انتہا پسند اتنے شقی القلب ہیں ان کو بچوں ،بوڑھوں، خواتین نو جوانوں الغرض کسی پر ترس نہیں آتا ان حالات میں طالبان سے حکومت ِپاکستان کے مذاکرات خوش آئندبات ہے۔

امن کا آخری موقع ضائع نہ کیا جائے کیونکہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شکار ہے۔ مذاکرات کے دوران دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے لیکن حکومت اور عسکری قیادت نے بڑے صبر و تحمل کا ساتھ دیا مذاکرات کے ساتھ ساتھ خود کش حملے یہ ایک انتہائی خطرناک بلکہ خوفناک بات ہے طالبان کواس کااحساس کرنا چاہیے خدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوئے تو پاک فوج ہر قسم کے ایکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے اور شنید ہے کہ یہ ملٹری ایکشن آخری انتہا پسند اور دہشت گردکے خاتمہ تک جاری رہے گا اس لئے حالات کی سنگینی کو ملحوظ ِ خاطررکھا جائے عوام کی اکثریت کا ایک خیال یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات جمہوریت کوناکام بنانے کی سازش بھی ہو سکتے ہیں یہ حقیقت ہے کہ خودکش حملے کرنے والے اسلام کوبدنام کررہے ہیں دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا اسلا م تو سلامتی کا درس دیتا ہے۔

Terrorism

Terrorism

خودکش حملوں سے خوف وہراس پھیل رہا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کی عالمی سازش بھی ہو سکتی ہے، بم دھماکے،خودکش حملے اوردہشت گردی کے واقعات سے ہر شہری سہما ہوا ہے کہ نہ جانے کب کاکیا ہو جائے اس لئے ہرپاکستانی وطن کی سلامتی کیلئے دعاکرتا پھررہاہے اور موجودہ حکومت بھی ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پر عزم ہے انتہا پسندچھوٹی سوچ کے مالک ہیںحکومتی رٹ تسلیم کرلیں جب تک ایک بھی محب وطن زندہ ہے پاکستان اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ،اسلا م تو امن و سلامتی کا درس دیتا ہے دہشت گرداسلامی تشخص کو مسخ کررہے ہیں ایک خیال یہ بھی ہے کہ جمہوریت کو مستحکم بنا کرا نتہا پسندی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

عوام تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کر موجودہ حکومت کی بھرپور حمایت کریں تا کہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ مذکرات کے نتیجہ میں امن و امان کے قیام کیلئے دونوں فریقین سنجیدگی سے زمینی حقائق کی روشنی بات چیت کریں تاکہ کسی منطقی انجام تک پہنچا جا سکے یہ بات پیش ِ نظررکھی جائے کہ اسلام ہر قسم کی انتہا پسندی کے خلاف ہے خودکش حملہ آور اپنے رویہ پر نظرثانی کریںتو امن وامان ہو سکتا ہے ملک دشمن عناصر پاکستان میں سیاسی واقتصادی استحکام نہیں چاہتے پنجاب کے وزیر ِ اعلیٰ میاں شہباز شریف نے توواشگاف الفاظ میں بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت کو قرارددیا ہے۔

انہوں نے بھی کہا ہے کہ اس بارے ٹھوس ثبوت موجود ہیں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو نے سے لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تنگ آگئے ہیں ہر محب ِ وطن کی خواہش ہے کہ حکومت دہشت گردی کوسختی سے کچل ڈالیجس سے ہزاروںبے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کا حال بھی براہے اس لئے دونوں فریق مذاکرات کو نتیجہ خیز بنائیں تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے تحریک ِ طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے پھر کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور فوج کو اللہ کی رٹ تسلیم کرناہوگی فدائین ٹینکوںاور توپوںکا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں شریعت کا نفاذ مشن ہے جس کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔۔۔۔ جناب آپ کی تمام باتوںپر سرتسلیم ِ خم ۔۔لیکن حضور ِ والا کون سی شریعت؟ جس میں بے گناہوں کو قتل کرنا جائز ہے۔۔
عقل کے فیصلے جب ہوں جذبات سے
خاک سمجھیں گے ہم مسئلے دوستو

Ilyas Mohammad Hussain

Ilyas Mohammad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین