بیجنگ (جیوڈیسک) بچوں کی شرارتیں کبھی ختم ہی نہیں ہوتیں ،جو اُن کو مشکل میں بھی ڈال دیتی ہیں ، چین میں ایک بچے نے اُنگلیاں شیشے کے دروازے میں پھنسالیں اور ایک بچی دو دیواروں کے بیچ پھنسی۔
والدین کی عدم توجہ بچوں کو کسی بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے جس کی مثال چین میں دیکھنے کو ملی۔ صوبے انہوئی میں پانچ سالہ بچے نے ہاتھ کی اُنگلیاں شیشے کی دروازے میں پھنسالیں وہیں دس سالہ بچی دو عمارتوں کے درمیان موجود خلا میں پھنس گئی۔
دونوں بچوں کوبچانے کیلئے ریسکیو رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے شیشے توڑ کر بچے کی اُنگلیاں آزاد کرائیں اور عمارتوں کے درمیانی خلا چوڑا کرکے بچی کو باہر نکالا۔